شرجیل میمن کو سندھ کابینہ میں شامل کرلیا گیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا جب کہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے بعد پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کو سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو وزیر بنایا گیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

میں شرجیل میمن پیپلزپارٹی کے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہیڈ آف لاجسٹک تھے، ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت کی ہدایت پر شرجیل میمن کو کابینہ میں شامل کرنے اور انہیں محکمہ اطلاعات کا قلمدان دینے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد وہ کل وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے شامل ہونے پر مزید وزرا ڈی نوٹیفائی کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے