نوکنڈی اور چاغی واقعات بربریت اور ظلم کی انتہا ہے،احتجاجی ریلی سے حاجی صالح بلوچ اوردیگر کاخطاب
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور نیشنل پارٹی اور بی این پی کے زیر اہتمام چاغی اور نوکنڈی واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی ریلی میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی بازار کی مختلف گلیوں سے ہوتی ہوئی حبیب بنک چوک پہنچی شرکا نے بلوچ نسل کشی بند کرو بلوچوں کو جینے کا حق دو سانحہ چاغی اور نوکنڈی کے ملزمان کو گرفتار کرو بلوچوں کا روزگار چھننا بند کرو کے نعرہ لگائے ریلی کی قیادت نیشنل پارٹی حاجی صالح محمد بلوچ پھلین بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ بی این پی کے حاجی زاہد حسین بلوچ میر نظام بلوچ عبیداللہ بلوچ ریاض بلوچ نے کی احتجاجی ریلی سے نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی صالح محمد بلوچ بی این پی کے رہنماء حاجی زاہد حسین بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء پھلین بلوچ بی این پی کے میر نظام بلوچ نیشنل پارٹی کے علاولدین بلوچ بی این پی کے عبید اللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی اور چاغی واقعات بربریت اور ظلم کی انتہا ہے ریاستی ادارے بلوچوں کی روزگار جان ومال کے تحفظ کی بجائے بلوچوں کے لیے انکی زمین کو مذید تنگ کررہا ہے یہ کیساانصاف ھے کہ کسی غریب کی گاڈی چھین کر صحرا اور ریگستان میں بھوک پیاس میں چھوڑ کر مار دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے روزگار کا کوئی ذریعہ یا بلوچستان میں کوئی فیکٹری قائم نہیں کی ہے کہ لوگ روزگار کریں بارڈر ہماری روزگار کا واحد زرئعیہ ہے لیکن افسوس سکیورٹی ادارے اس روزگار کی بندش کرانے کی اڑ میں بلوچوں کی قتل عام سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے چاغی نوکنڈی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ اب پرامن جمہوری احتجاج بھی بلوچوں کیلئے ممنوعہ قرار دے دیاگیا ہے پرامن احتجاجی آواز کوبھی برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں پر ظلم بربریت اب ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے ریاست اور ریاستی اداروں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا وگرنہ اسکے نتائج بھیانک ہونگے انہوں نے چاغی واقعہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا