صدر کا وزیراعظم اور کابینہ سے حلف نہ لینا ائینی بد دیانتی اور غیر آئینی فعل ہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں نومنتخب کابینہ ملک میں ائین و قانون جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالدستی کیلئے اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے ملک کی ترقی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس وقت ملک کو معاشی اور سیاسی بحران کا خاتمہ انکی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ملک خانہ جنگی کے طرف لیجانے والوں کا ہر سیاسی محاز پر بھر پور مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ صدر علوی کا وزیر اعظم اور کابینہ سے حلف نہ لینا آئینی بد دیانتی اور غیر آئینی فعل ہے اگر وہ اور گورنر پنجاب اپنی ائینی زمہ داری نہیں نھبا سکتے تو اپنے اپنے منصب سے مستعفٰی ہوکر گھر وں کو چلے جائیں انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف بہت جلد اسمبلی میں مواخذہ کی تحریک پیش کرینگے تاکہ انسے بھی چھٹکارہ مل سکے جبکہ گورنر پنجاب کو وفاق نے پہلے ہی برطرف کر دیا ہے صدر پی ٹی ائی کا ٹائیگر ہونے کے باعث انھیں فارغ کرنے سے انکار کر رہا ہے پنجاب میں نومنتخب وزیر اعلی کو حلف نہ دیکر چیف سیکرٹری اور گورنر آئینی بحران پید اکرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن ہم نے اپنا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردیا ہے جس سے ہمیں جلد انصاف ملنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا وفاقی کوبینہ کو ڈاکو اور چور کہنا حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ جب شازین بگٹی طارق بشیر چیمہ و دیگر انکے دور میں وزراء اور معاونین تھے تو پاک صاف تھے آج انکے نظر میں سب خراب ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہو جائیگا اس لیئے عمران خان گھبرائے ہوئے ہیں کہ وہ اسی کیس میں بھری طرح سے پس جائینگے اور پارٹی بین ہوسکتی ہے اور عمران خان تاحیات نااہل بھی ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جلد الیکشن چاہتی ہے تاکہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر الیکشن سے ملک میں سیاسی استحکام لایا جاسکتا ہے اس وقت ملک میں جمہوریت کے بقاء کو عمران خان کی سیاسی شعبدہ بازی سے خطرہ لاحق ہے اگر پی ٹی آئی والوں اپنی ضد ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو ملک میں تیسری قوت کو اقتدار میں آنے کا موقع مل سکتا ہے اس لیئے تمام سیاسی جماعتوں کو پھونک پھونک کر قدم رکھنے چاہئے تاکہ جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے چار سال تک عمران خان اور اسکی پارٹیوں کی زیاتیوں ناانسافیوں اور ظلم کو برداشت کیا تاکہ ملک میں جمہوریت کو کوئی نقصان نہ پہنچے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن غنڈہ گردی پر یقین نہیں رکھتی ہم شرافت برداشت کی سیاست کے قائل ہیں اور ہمیشہ شائستگی سے کام لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے