بلاول بھٹو اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کابینہ کا حصہ نہیں بنے
وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا جس میں ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی۔وفاقی کابینہ میں حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمان کانجوکو بطور وزیر مملکت شامل کیا گیا ہے جب کہ مفتاح اسماعیل، انجینئر امیر مقام، عون چوہدری اور قمر زمان کائرہ کو وزیراعظم کا مشیر بنایا گیا ہے۔ قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔