حکومت نے MQM سے گورنر سندھ کیلئے نام مانگ لیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وفاقی حکومت کو گورنر سندھ کے لیے 2 نام دے گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی گورنر بلوچستان کے لیے نام مانگ لیا ہے۔
نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ملک چلانے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنے آ گئی، ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔