بدعنوانی کسی بھی شکل میں ہووہ معاشرے کے لئے ایک ناسور کی مانند ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان اور نیب بلوچستان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف ایک آگائی واک کا انعقاد جامعہ بلوچستان میں کیا گیا۔ جس کی قیادت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور نیب کے ڈائریکٹر سید حمید آفاق نے کی۔ آگائی واک میں اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس میں کرپشن کے خلاف و بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالے سے طلبہ نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ آگائی واک جامعہ کے ایڈمن بلاک سے ہوتے ہوئے مختلف راستوں سے جامعہ کے نیو بلاک کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں ہووہ معاشرے کے لئے ایک ناسور کی مانند ہے۔ اور جس کے خاتمے کے لئے مکتب فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ امر خوش آئند ہے کہ قومی احتساب نیب کے اشتراک و تعاون عمل سے جامعہ بلوچستان میں آگائی واک کا اہتمام کیا گیا

کسی بھی معاشرے میں طلباء و طالبات سفیر کہلاتے ہیں اور جامعہ بلوچستان صوبہ کا سب سے بڑا تعلیمی درسگاہ ہے۔ جس میں پورے صوبے کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔اور وہ ہر علاقے گھر گھر کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنا پیغام پہنچا سکیں۔

نیب کے ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر کرپشن کے خلاف شعور و آگائی کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔ جسکا مقصد کرپشن اور بدعنوانی کے اپنے ملک سے خاتمے اور معاشرے میں اس کے نقصانات کو اجاگر کیا جا سکے۔ اور اس کے خاتمے کے لئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرسکے۔

وائس چانسلر نے انٹریونیورٹییز پوسٹر مقابلہ 2020 کے طلبہ طلباء و طالبات کے درمیان پینٹنگ کے مقابلوں کے پوسٹرز کا جائزہ لیا

جامعہ کے شعبہ فائن آرٹس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اورشعبہ جات کے اساتذہ نے انہیں شعبہ کے بارے میں بریف کیا۔ اور آخر میں کامیاب طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے