وزیراعظم شہباز شریف سے جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف سے جہانزیب خان اور جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی۔وزیرِاعظم شہباز شریف سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی ملاقات کی، وزیرِ اعظم کو تعطل کے شکار ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ادھر دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے صدر ن لیگ بلوچستان جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی۔ جمال شاہ نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے