پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، ہفتہ کو پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاوَس اسلام آباد میں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہائبر ڈ اجلاس ہواجس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماوَں اور عہدیداران شریک ہوئے،اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری، لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ عبدالقادر بلوچ،سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ،پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی، سابق صدر میر صادق عمرانی، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی اور غزالہ گولہ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی بلوچستان میں عوامی مسائل کو حل اور احساسِ محرومی کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کی امیدوں کا محور اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں