دالبندین میں خسرہ کی وباءپھیل گئی 2 بچیاں جاں بحق

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر)دالبندین میں خسرہ کی وباءنے دو کمسن بچیوں کو نگل لے لیا۔ متعدد افراد متاثر محکمہ صحت چاغی غافل۔تفصیلات کے مطابق کلی حاجی باز محمد دالبندین کے رہائشی محمد ہاشم اور عبدالشکور کی دو بچیاں جن کی عمریں ارھائی سے تین سال تک بتائی جاتی ہیں گذشتہ روز خسرہ جیسی وباءکی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ قریبی رہائش پذیر متعدد گھرانوں کے افراد خسرہ کی وباءسے متاثر ہوکر گھروں میں بیمار پڑے ہوئے ہیں دوسری جانب ضلعی محکمہ صحت غفلت کا شکارہے علاقے میں خسرہ کی وباءپھوٹ پڑنے اور متعدد بچوں کی ہلاکت کے باوجود تاحال ضلعی محکمہ صحت حرکت میں نہ آسکا علاوہ ازیں ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں ڈاکٹرز سمیت اسٹاف اور ادویات نہ ہونے کے برابر ہے جہاں پر علاج و معالجے کی سہولت سے عوام مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی محکمہ صحت اور علاقے کے عوامی نمائیندگان سے مطالبہ کیا کہ دالبندین کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی سمیت علاقے میں خسرہ کی وباءپر قابو پانے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور علاقے میں ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں اور ادویات بھیج دی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے