بلوچستان کی دور افتادہ بکھری آبادی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے جمعرات کو یہاں پارلمیانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور و چئیرپرسن وویمن پارلیمنٹرین کاکس فورم ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں ڈبلیو ایچ او کی معاونت سے جاری منصوبوں سمیت مفاد عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں عوامی بہبود کی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے ضروری قانون سازی پر بھی مشاورت کی گئی ملاقات میں ڈبلیو ایچ او کوئٹہ سب آفس کے سربراہ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی، ٹیم لیڈر ڈبلیو ایچ او پولیو پروگرام ڈاکٹر مختیار حسین بھیو، ڈبلیو ایچ او کوئٹہ کے ڈاکٹر داود ریاض، میڈیکل افسر ڈبلیو ایچ او پولیو ڈاکٹر موسی اداو، اور ڈبلیو ایچ او کنسلٹنٹ ڈاکٹر احمد ولی بھی موجود تھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی دور افتادہ بکھری آبادی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کسی چیلنج سے کم نہیں، عوامی ضروریات کے مطابق وسائل کا درست استعمال ہماری ترجیح ہے بلوچستان کے معروضی و جغرافیائی حالات دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہیں پولیو سمیت صحت عامہ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی معاونت اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو رہی ہے جس کے لئے حکومت بلوچستان ڈبلیو ایچ او کی خدمات کی متعرف ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و طبی خدمات کو سہل بنانے کے لیے ضروری قانون سازی پر کام جاری ہے اور سرکاری خدمات کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا ڈبلیو ایچ او پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں عوام کو صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں میں معاونت جاری ہے اور پولیو کے انسداد کے لئے جاری طویل المدتی پروگرام کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کوویڈ کی عالمی وباء کے دوران ہنگامی حالات میں معاونت کے تسلسل کو جاری رکھا گیا کوویڈ کے دوران حکومت بلوچستان اور ڈبلیو ایچ او کی اشتراکی منصوبہ بندی نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور بلوچستان میں جانی نقصان کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت کم رہی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپلہ نے بلوچستان میں عالمی ادارہ صحت کی طبی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور وویمن پارلیمنٹرین کاکس کو تیکنیکی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے