تمام محکموں میں ریکارڈ کی عدم فراہمی آئین کی خلاف ورزی ہے،اختر حسین لانگو
کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر ڈائریکٹر جنرل آڈیٹ متعلقہ محکمہ کے خلاف کرمنل ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کریں تمام محکموں میں ریکارڈ کی عدم فراہمی آئین کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو نے کہا کہ نالائقی کی حد دیکھ لیں کہ محکمہ ریکارڈ بجائے آڈٹ ٹیم کو دوران آڈٹ پیش کریں وہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے فورم میں پیش کرتے ہیں۔ یہ محکموں کی سب سے بڑی نالائقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکموں کو بیڈا ایکٹ کے تحت ایسے تمام آفیسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پی اے سی کو مطلع کرنا چاہئیے خو ریکارڈ فراہم نہیں کرتے چیئر مین پی اے سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوتے کہا کہ محکمہ بغیر تیاری کے پی اے سی میں آکر نہ صرف اس فورم کے استحقاق کو مجروع کرتے ہیں بلکہ عوام کے پیسوں کا حساب دینے سے اجتناب کرتے ہیں۔ محکمہ زراعت کی جانب سے نامکمل تیاری کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا۔