کورونا وائرس : بلوچستان میںتفریحی مقامات 6 بجے ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ:محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کے دوران دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی دفاتر، ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے تمام تفریحی مقامات 6 بجے جبکہ شاپنگ مالز، مارکیٹ، شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، تعلیمی اداروں کے بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا۔