احتساب کے لئے کئے جانے والے اقدامات آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں،جام کمال خان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ احتساب کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں امید ہے حکومتی اقدامات سے شفافیت اور گورننس کی صورتحال بہتر ہوگی۔یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیب بلوچستان اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر ستخط کرنے کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئر مین سجاد بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغرسمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ حکومت صوبے میں گورننس میں بہتر ی کیلئے اقدامات کر رہی ہے حکومتی اقدامات آگ سے کھیلنے کے مترادف ہیں بلوچستان پہلا صوبہ ہے جس میں سی ایم آئی ٹی اور نیب کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومتی اقدامات سے شفافیت اور گورننس میں بہتری آئے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے