نیو ٹی وی کے رپورٹر پر پیشہ وارانہ فرائض کی بنیاد پر تشدد اور حملہ انتہائی افسوسناک ہے، بی یو جے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ضلع موسی خیل میں نیو ٹی وی کے رپورٹر لالا اسرافیل پر لیویز اہلکاروں کی مبینہ تشدد اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،بی یو جے کی جانب سے جاری بیان میں صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین نے کہا ہے کہ نیو ٹی وی کے رپورٹر پر اس کے پیشہ وارانہ فرائض کی بنیاد پر تشدد اور حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مذکورہ رپورٹر نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو عدالتیں موجود ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے مگر افسوس کے قانون کے محافظ لیویز اہلکار ہی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، بی یو جے نے ڈی جی لیویز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کرکے سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے