بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارڈر مارکیٹیں قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبرپختونخوا میں بارڈر مارکیٹیں قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دونوں صوبوں میں بارڈر مارکیٹیں قائم کرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر چھ بارڈر مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں سرحدی علاقوں میں کاروباری سہولتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بلوچستان میں دو بارڈر مارکیٹیں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی ایک بارڈر مارکیٹ قائم کرنے کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے