اگر یہ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پہلے بھی کہا تھا پہلے بھی میری باتیں نہیں سنی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کل تقریباً طے تھا کہ آج ہم استعفیٰ دیں گے، میں تو اب بھی قائم ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین دن کے لیے عمرے پر جاؤں گا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے