’آرٹیکل 6 سب پر لگ جائے گا‘: سیکرٹری قومی اسمبلی نے اسپیکر کو ووٹنگ کا مشورہ دے دیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مشورہ دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن اور دیگر حکام شریک ہیں۔ سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آج عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مشورہ دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے علاوہ اسپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اسپیکر سے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر آرٹیکل 6 آپ پر ہی نہیں ہم پر بھی لگے گا۔ اسپیکر نے ایڈوائس پر افطار کے بعد 8 بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کو ووٹنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔ اسد عمر سمیت دیگر وزرا نے اسپیکر سے ملاقات کرکے دوبارہ ووٹنگ کرانے سے منع کیا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اسد قیصر کو ووٹنگ نہ کرانے کا حکم جاری کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے