بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات6ماہ تک ملتوی کرنےکی قراردادمنظور

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات 6 ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی، صوبائی اسمبلی میں قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ ارکان بلوچستان اسمبلی نے 29 مئی کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد مسترد کردیا۔ بلوچستان اسمبلی کےاجالس میں مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی اسد اہلل بلوچ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیاں ادھوری ہیں،امن وامان اور فنڈز کے مسائل بھی در پیش ہیں، انتخابات 6 ماہ تک ملتوی کرکےسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لےکرنئی تار یخ کا اعالن کیا جائے۔ دیگر ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔سردارعبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ 29 مئی کو الیکشن ہوئے تو 50 فیصد لوگ حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے