بلو چستان حکومت نے صوبے میں بلدیا تی انتخابات 15جولائی کے بعد کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مر اسلہ لکھ دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان حکومت نے صوبے میں بلدیا تی انتخابات 15جولائی کے بعد کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کو مر اسلہ لکھ دیا۔ سیکر ٹری بلد یا ت بلو چستان کی جانب سے سیکر ٹری الیکشن کمیشن اسلام آباد اور صوبائی سیکر ٹری الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے مر اسلے میں کہا گیا ہے کہ 2اپریل کو صوبائی کابینہ نے 29مئی کو بلدیا تی انتخابات کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی ہے جس میں طے پایا کہ نا گزیر وجواہات کی بناء پرصوبے میں بلد یا تی انتخابات 15جولائی یا اسکے بعد کروائے جائیں لہٰذ ا الیکشن کمیشن سے گزارش کی جا تی ہے کہ وہ 29مئی کو بلد یا تی انتخابات کروانے کے فیصلے پر نظر ثانی کر تے ہوئے صوبے میں ایک ہی مرحلے میں 15جولائی یا اسکے بعد انتخابات کروائے۔