قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا گیا، اور اس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی طلبی کے حوالے سے سپیریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی عدالتی فیصلہ بھجوایا گیا، جس میں سپریم کورٹ نے اسپیکر کو اجلاس کل صبح طلب کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ چوتھے نمبر پر ہے، قومی اسمبلی کے 6 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد چوتھے نمبر پر ہے۔ 6 نکاتی ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں جب کہ نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے