وزیراعظم آج شام ایک اہم اعلان کریں گے : سینیٹر فیصل جاوید خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا ہے۔
فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ‘ مٹھائی پھر ضائع‘ الفاظ یاد رکھیے گا آنے والا وقت بتائے گا انشاءاللہ، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے