ملک معاشی اور سیاسی بحران کے جانب بڑ رہا ہے ، مولانا عبدالواسع

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے صوبائی ا امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلوچستان آج جمعہ کو پورے صوبے قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے حکم پر تمام اضلاع میں تحفظ ائین پاکستان ریلیاں نکالی جائینگی ائین کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھیں گے آج عمران خان نے ملک کے آئین و قانون کی جو بے توقیری کر رہے ہیں اس سے ملک میں آئین کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس کو بچانے کیلئے ہم نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ سٹے آرڈرز پر پر براجمان ڈپٹی اسپیکر کے رولنگ سے ملک میں آئینی بحران نے جنم لیا ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس سے محسوس یہ ہورہا ہے کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کے غیر ائینی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر قومی اسمبلی کو دوبارہ بحال کر دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دماغ کا علاج کرئیں انکی غیر آئینی فیصلوں سے ملک معاشی اور سیاسی بحران کے جانب بڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی شکست دیکھ کر پرویز الہی وہی کھیل دہرا رہا ہے جس صوبے وملک میں لاقونینیت پروان چڑ رہا ہے ملک میں ائین کو جب تک اہمیت نہیں دی جائیگی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کا دور ملک کے تہتر سالوں کا سیاں ترین دور شمار کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کی قومی سلامتی کو داو پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی ہم اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں عمران خان ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے تھے اور اٹھارویں آئینی ترمیم کو بھی ختم کرنے کی اول روز سے ہی کوشش کررہے تھے جس کو ہم نے اسمبلی فلور اور عوامی سطح پر ناکام بنانیا انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ریکارڈ قائم کیا گیا آٹا چینی مالم جبہ بی آر ٹی اسیکنڈلز کے تمام محروں کو آزد چھوڑ نے والے سابق وزیر اعظم کو صرف اپوزیشن کے لوگ ہی مشکوک نظر آئے ہماری حکومت آنے کے بعد نیب کو یا تو ختم یا پھر اسمیں ضروری ترامیم کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک میں صاف و شفاف احتساب چاہتی ہے لیکن اسمیں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک ائین کی پاسداری نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا جن مممالک میں ائین و قانون کی بالادستی قائم ہے آج ان ممالک نے ترقی کے تمام اہداف کو حاصل کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تلخ طرز حکمرانی کے خلاف ائیندہ عام الیکشن میں پی ڈی ایم سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرینگے تاکہ یہ عالمی مہرہ اور تیار کردہ سازش کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملک کو چندے پر چلانے والے عمران خان نے ملک کو پوری دنیا میں بدنام اور بھکاری کی شکل میں پیش کیا انکی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں انکے دور میں کئی وزیر خزانہ تبدیل ہوئے لیکن ملک کو کوئی معاشی استحکام نہ مل سکا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے ورکزز اور تمام ایم این اے و ایم پی ایے بھی عمران خان کی متکبرانہ سوچ اور تنگ نظر پالسیوں سے تنگ تھے اسی لیئے انہوں نے انکے خلاف بغاوت کی انہوں نے کہا کہ ملک میں چار سال کے دوران نہ تو نوجوانوں کو ایک کروڑ ملازمتیں ملیں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر ملے جس سے انمیں مایوسی پیدا ہوئی انہوں نے کہا کہااب ملک میں سیاسی استحکام ہوگا اور پاکستان جمہوری طور پر ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہوگا قوم نئے الیکشن کی تیاری شروع کردیں اور اپنے ووٹ کے طاقت سے ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں جے یو ائی کسی صورت ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگی اور نہ ہی عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی کریگی ہم ملک میں اللہ کی حاکمیت قائم کرینگے اور پاکستان کو دنیا میں ایک منفرد مقام دلانے کیلئے اسے فلاحی و اسلامی مملکت بنانے کیلئے اپنے نظریئے کی تکمیل کیلئے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری بوساری رکھی گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے