قلات،مہنگائی کی سونامی نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی
قلات (ڈیلی گرین گوادر) مہنگائی کی سونامی نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی،شدید مہنگائی کے باعث شہریوں کی قوت خریدخرید جواب دے ٰگئی،بھنڈی ٹماٹر دیگر سبزیاں اور گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بھی مہنگائی کاجن بے قابوشدید مہنگائی کے باعث روزداروں کی چیخیں نکال دی۔بھنڈی فی کلو250روپے ٹما ٹر 200روپے توری 160روپے جبکہ مرغی کی گوشت 500روپے اور مٹن کی فی کلوگوشت 1200روپے میں فروخت ہونے لگا۔شہریوں نے تبدیلی سرکار کی مزمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا،محمد انورشہری پچھلی حکومتیں عوام کے ساتھ ہرگز اسطرح نہیں کرتے تھے تبدیلی سرکار نے شدید مہنگائی کا قوم کو تحفہ دیکر عوام کوفاقہ کشی پر مجبور کردیا،نیا پاکستان پورانے پاکستان بہت بہتر تھا نئے پاکستان سے محمد علی نے کہا کہ نیازی حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے بھنڈ ی کی قیمت 250 جبکہ ٹماٹر 200روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ماہ صیام میں بھی شہری مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہے شدید مہنگائی کے باعث شہریوں کے غم و غصے میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دیں۔