پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے

پنجاب :پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے ہیں اور اسمبلی کے مین گیٹ پر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں سیکیورٹی اسٹاف نے بتایا کہ مین گیٹ کی بجائے دربار گیٹ سے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے سے آج داخلہ بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے ترجمان ق لیگ نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کرسکتا ہوں، یہ الیکشن وزیر اعلیٰ کیلئے ہے میرے لیے نہیں اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے