بلوچستان میں سرد علاقوں کی چھٹیاں دسمبر سے ہونگی:سردار یار محمد رند

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرد علاقوں کی چھٹیاں دسمبر سے ہونگی بلکہ صوبہ میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سی ایس ٹی پی کے کامیاب امیدواروں کو جلد آرڈرز دیئے جائیں گے بدقسمتی سے ملک میں لائق افسر کی جگہ نالائق شخص بیٹھا ہوتا ہے ہماری کوشش ہے کہ صحیح جگہ پر صحیح آدمی کی پوسٹنگ ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی وزراء تعلیم کا بین الصوبائی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر شفقت محمود نے کی ہر صوبے نے اپنا موقف رکھا بلوچستان کی طرف سے ہم نے موقف رکھا ہے بلوچستان میں دو بار چھٹیاں ہوتی ہیں ایک موسم گرما جبکہ دوسری موسم سرما کی چھٹیاں ہیں سرد علاقوں میں پہلے چھٹیاں کی جائیں گی جو ایک دسمبر سے شروع ہونگی بلوچستان میں عام طور پر ڈھائی ماہ کی چھٹیاں ہوتی ہیں تاہم اس بار 3 ماہ کی چھٹیاں دی جائیں گی چھٹیوں سے پہلے امتحانات مکمل ہوجائیں گے ہماری کوشش ہے کہ صحیح جگہ پر صحیح آدمی کی پوسٹنگ ہونا چاہئے بدقسمتی سے ملک میں لائق افسر کی جگہ نالائق شخص بیٹھا ہوتا ہے عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں محکمہ تعلیم کے 280 کے قریب عملہ ڈیپوٹیشن پر گیا ہے جن میں سے اکثر آگئے ہیں بلوچستان میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب اساتذہ کو جلد آرڈرز دیئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے