نیشنل پارٹی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مضبوط ہورہی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مضبوط ہورہی ہے آئندہ عام انتخابات میں کوئٹہ سے کامیابی حاصل کریں گے، پی ڈی ایم کے رکن کی حیثیت سے دعا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بی این پی کے رہنماء یونس بلوچ کی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، عطاء محمد بنگلزئی، علی احمد لانگو سمیت دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے 90کی دہائی کے ساتھ آج ایک بار پھر واپس لوٹ کر آرہے ہیں جن کے بچھڑنے کا دکھ ساری عمر رہا آج انکی واپسی سے ان دکھوں کا مداوا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کے لئے اہم دن ہے نیشنل پارٹی کی مرکزی، صوبائی،ضلعی سطح پر فیصلو ں میں شمولیت کر نے والے ساتھیوں کو اہمیت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں ساتھیوں کی شمولیت سے کوئٹہ میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی یہ ایک ہم پیش رفت ہے نیشنل پارٹی آئند ہ انتخابات میں کوئٹہ سے کامیابی حاصل کر یگی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رکن کی حیثیت سے میری دعا ہے کہ آج وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو، اس موقع پر یونس بلوچ نے بی این پی سے مستعفیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سخت ترین حالات میں سیاسی حکمت عملی کے تحت پارٹی کے کام کیا اور سیاسی ساکھ کو کبھی متاثر نہیں ہونے دیا جبکہ سیاسی جمہود اور تذبذب کا شکار ہونے والے عمل،جموریت، مرکزیت کے نقصان دہ اثرات اور سیاسی جمہوری اجتماعی عمل پر انفراد عمل سے مایوس ہو کر بی این پی سے باقاعدہ طور پر مستعفیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں اس موقع پر حفیظ الرحمن بنگلزئی، نصیر احمد قمبرانی،ٹکری صدام لانگو، عبدالحمید لہڑی فاروق شہوانی، ہدایت اللہ جتک سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے