بھوک کفر سے زیادہ قریب ہے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بھوک کفر سے زیادہ قریب ہے،ایک توانا مومن کمزور مومن سے بہتر ہے تو آئیے قوم کی جان کو بچائیں اس کو توانا بنائیں ہمیں اپنے آپ سے خطرہ ہے نہ امریکہ نہ روس نہ یورپ و بھارت ہمارا کچھ بگاڑ سکتے ہیں جب تک ہم ایک توانا قوم و مضبوط ملک کے طور پر پھچانے جاتے ہیں معیشت مضبوط ہے تو آپ خارجہ تعلقات میں برابری کی بنیاد پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی شروع شروع میں یہی بھاشن دیا کرتا تھے کہ جب ملک کا معاشی جنازہ نکال دیا تو اب کنگال ملک پر مْلا عمر بن کر پاکستان کو افغانستان کی طرز کی زندگی کی درس دے رہا ہے ہمارے بچوں کی زندگی و مستقبل تباہ کرنے کے لئے جبکہ اپنے بچے لندن میں خود بچوں کے ماں کی کمائی سے بنی گالہ میں بیٹھا ہے پھر بھی اس کی تنخواہ سے گزارہ نہ ہونے پر اپنی تنخواہ بڑھائی مگر عام شہری کا نہیں سوچا وہ کیسے گزارہ کرتا ہے جبکہ عظیم لیڈر تنخواہ پر گزارہ نہیں کرتے قائد اعظم و بھٹو و بگٹی و نواز شریف تنخواہ نہیں لیتے تھے قوم کی درد میں قربانی دینی پڑتی ہے ملا عمر بننے کی بجائے مھاتمر محمد بننا قوم کی ضرورت ہے خان صاحب خود قطر میں بیٹھ کر طالبان کی امریکہ کے ساتھ ثالثی کرواتے ہیں کشمیر کو گنوانے کے لئے انتخابات جیتنے کی دعائیں کرتے ہیں مگر قوم کو امریکہ کے خلاف محاذ آراء کرنے کی تقاریر کرکے قوم کو بے وقوف بنانے اور اپنی نااھلی کو چھپانے کا بیانیہ بنایا جارہا ہے۔