بارکھان،بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق
بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)بارکھان شہر کے قریب زیر زمین نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان شہر کے قریب جاگن کے کچہ راستہ پر بارودی سرنگ پر بچے کا پاؤں آنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچہ کو شدید زخمی ہو گیا جسے حالت میں مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے ورثا نے بچہ کی لاش روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا خبر آنے تک مظاہرین کا احتجاج جاری تھا۔