دو دن باقی رہ گئے ہیں عمران صاحب کو بنی گالہ میں محفوظ رکھا جائے : مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ دو دن باقی رہ گئے ہیں عمران صاحب کو بنی گالہ میں محفوظ رکھا جائے۔مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکے منصوبے کے حوالے سے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ یہ سب تحریکِ عدم اعتماد آنے کے بعد 201 لوگ پورے ہونے کے بعد یاد آیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کوئی ایسا حادثہ ہو، ہماری تجویز یہی ہو گی کہ دو دن باقی رہ گئے ہیں عمران صاحب کو بنی گالہ میں محفوظ رکھا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔