منشیات کے مریضوں کی صحت یابی اور دیکھ بھال کی خاطر فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے،اختر حسین لانگو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ ادارہ برائے علاج وبحالی مریضان منشیات سماجی بہبود حکومت بلوچستان مشرقی بائی پاس انتظامیہ کی کاوشوں دن رات محنت اور مریضوں کی بہتری کیلئے اقدامات قابل ستائش ہے جس انداز میں یہاں کے مریضوں کی دیکھ بال کیا جاتا ہے اور ادارہ کے سربراہ اور ان کے عملہ کی اس اقدام سے منشیات میں ملوث نوجوانان جس تیزی کے ساتھ منشیات سے صحت یابی کی طرف جارہاہے یہ ہمارے سماج کیلئے ایک مثبت اقدام ہے آج بلوچستان کے کونے کونے سے منشیات کے متاثرہ افراد ادارے میں آکر چند مہینوں کے قیام کے بعد صحت یاب ہوکر ان کے چہروں پر مسکراہٹ اور خوش کی کریڈیٹ ادارے کے ایماندار مخلص فرشناس عملے کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات کو ایک کرکے بلارنگ ونسل،مذہب،تفریق اور تمام تر چیزوں سے بالاتر ہوکر خالصتا انسانیت کی بہتری اور منشیات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور اس میں خاص کر ادارے کے سربراہ جاوید بلوچ اور ان کی پوری ٹیم داد کے مستحق ہیں بیان میں کہا گیا کہ اس ادارے کے خلاف اور بلاجواز تنقیدسمجھ سے بالاتر ہے پورے علاقے کے مقامی افراد اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے منشیات میں ملوث مریضوں کے لواحقین اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ انہیں ادارے میں داخلے سے لیکر ڈسچارج ہونے تک کسی قسم کی کوئی شکایت اور مشکلات درپیش نہیں ہیں کم وسائل کے باوجود محکمہ سماجی بہبود کے جانب سے مذکورہ ادارے کے مریضوں کی بحالی کیلئے فنڈز صحیح معنوں میں مریضوں کے علاج ومالجہ سے لیکر ان کے دیگر ادارے میں سہولیات فراہم کی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ادارے میں منشیات کے مریضوں کی صحت یابی اور دیکھ بھال کی خاطر فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ ادارے کا دورہ کرکے تمام حالات اور انتظامات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے