نیشنل پارٹی دروغ گوہی اور منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے،رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پھلین بلوچ سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ کی قیادت میں پنجگور گرمکان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے گرمکان حفیظ یونٹ کے شعیب بلوچ کی سربرائی مین حاتم بلوچ نورحسین شھزاد علی محمد نے اپنے ساتھیوں محمد اسلام استاد دوست محمد عبید اللہ اور بھٹو کی سربرائی مین مظہر محمد جان استاد نزیر علی سید محمد محمد اسحاق نے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ استعفی دیکر نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے شمولیتی پروگرام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائحاجی محمد اکبر بلوچ حاجی محمد ایوب دھواری صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن امان اللہ کریم بلوچ شعیب جان بلوچ واجہ صدیق بلوچ چیئرمین عبدالمالک صالح زاہد حسین بلوچ چیئرمین فرہاد شعیب بلوچ منظور احمد بلوچ اسرار بلوچ دیگر رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ مرکزی جوائنٹ سکیرٹری پھلین بلوچ سنٹرل کمیٹی کے رکن سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ امان اللہ کریم ایڈوکیٹ نے شمولیتی احتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی عوام دوست ترقی پسندانہ سوچ خوشحال تعلیم یافتہ بلوچستان کے وژن کو بلوچستان اور ملک کے کونے کونے میں پزیرائی حاصل ہورہی ہے نیشنل پارٹی دروغ گوہی اور منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ہمارا وڑن ایک خوشحال تعلیم یافتہ بلوچستان ہے نیشنل پارٹی نے اپنے کمزور کندوں اور عوام کی طاقت سے بلوچستان کی قومی مفادات کا دفاع کیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلمنٹ کی بالادستی اور مضبوط جمہوری اداروں کی مکمل بحالی کے بغیر ایک خوشحال ریاست کی قیام ممکن نہیں ہے بالادست قوتوں کی مداخلت اور جمہوری اداروں کی گلہ گھوٹنے سے 75 سال گزرجانے کے باوجو ہم ایک خوشحال ملک کی خواب پورا نہیں کرسکے حقوق مانگنے پر غداری کے الزامات لگائے گئے ہیں بلوچستان اس ملک کے اکائی ہونے کے باوجود عوامی فلاح وبہبود پر توجہ دینے کے بجائے بلوچستان کے وسائل پر نظریں جما کر عوام کو بندق کے نوق پر خاموش کرانے کی کوشش کی گئی ہے اور ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کمزور ہی سی لیکن منافق اور بزدل نہیں ہیں بلوچستان کے عوام دبانے سے کھبی کمزور نہیں ہوتے ہیں دیگر اکائیوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی قومی وسائل اپنا جائز حق مانگتی ہے جو 75 سالوں سے اس ملک کے بالادست قوتوں نے غصب کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کے پالیسی ساز اداروں کو اپنا مائنڈ سیٹ اب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کو انکا جائز حق تسلیم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی رنگ نسل یعصب اور زبان کی سیاست پر کھبی یقین نہیں رکھتی ہے نیشنل پارٹی کی جدوجہد بلوچ قوم کو قبائیلی ٹکریوں کی بندنوں سے چھٹکارہ دلا کر ایک مضبوط قومی سوچ کے بندنوں میں ڈالنا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے کھبی قومی مفاد کا سودا نہیں کیا ہے ایسے اقتدار اور عہدوں پر لعنت بھجتی ہے جہاں ہماری قومی شناخت اور وجود کیلئے خطرہ ثابت ہوں اقتدار اور عہدوں کے شوقین نے سیاسی لالچ اور مراعات کی خاطر بلوچستان کو سنگین صورتحال سے دوچار کرکے بلوچستان کو برائے فروخت کا مارکیٹ بنا دیا گیا ہے اور ٹھکیدار بن کر اپنا حصہ سمیٹنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی محبت احترام اور خلوص کا نام ہے نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہونے والوں کو کھبی مایوس نہیں کریگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے