عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں،نورالحق بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکریٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں احساس پروگرام کے تحت غریب مستحقین کے لئے علاج احساس سینٹر قائم کردیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں احساس ہیلتھ پروگرام سینٹر کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فرید ں لوچ، شوکت زہری، پرویز اقبال بنگلزئی، ودیگر ڈاکٹر، آفیسران اور عملہ موجود تھے سیکریٹری صحت بلوچستان نے احساس ہیلتھ سینٹر کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا بعد ازاں انہوں نے شیخ زید ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹر اور عملہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو بہتر سے بہترین کی جانب لے جانے کے لیے حکومت عملی اقدامات اْٹھا رہی ہے عوام جو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ڈاکٹرز عوام کے مسیحا ہوتے ہیں یہ شعبہ پیشہ کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب مستحق مریضوں کو لاکھوں روپے کی علاج معالجے کے لیے سہولیات دی فراہم کی جارہی ہے تاکہ غریب اور نادار افراد کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات مل سکے اس احساس ہیلتھ سینٹر کے تحت ان مستحق مریضوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے