کوئٹہ میں اے این ایف انٹیلی جنس کی کاروائی،دو کلو سے زائد افیون برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں اے این ایف انٹیلی جنس کی کاروائی،دو کلو سے زائد افیون برآمدکر لی گئی، ترجمان اے این ایف بلو چستان کے مطابق بدھ کواے این ایف انٹیلی جنس نے کاروائی کر تے ہوئے کوئٹہ کے علا قے بروری چوک کوئٹہ کے قریب واقع بس سٹینڈ پر لاوارث پارسل سے 2.1 کلوگرام افیون بر آمد کر کے قبضے میں لی ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ افیون 19 عدد پانی کی بوتلوں میں چھپائی گئی تھی، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے