وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے : شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری بال تک لڑے گا، 3اپریل کو تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہوگی،عمران خان نے کابینہ کا ایمرجنسی اجلاس طلب کر لیا۔قبل ازیں وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی سازش بیرون ملک تیار کی گئی، ملک میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ ایک فارن امپورٹڈ بحران ہے، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط اتحادی جماعتوں کو بھی دکھاؤں گا، اتحادیوں کے ایک ایک نمائندے کو بلا کرمراسلہ دکھاؤں گا، لوگ سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہو رہا ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا، خط کے اندر واضح ہے کہ یہ عالمی سازش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے