بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کریگی،فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در) حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کو عوام اور ارکان اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کریگی صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو صوبے کے عوام اور ارکان اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے جس طرح وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کا کیس لڑا اور ہر فورم پر صوبے کے حقوق کی آواز بلند کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہمہ وقت کوشاں ہیں اور صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے