قلات،رمضان سے قبل لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، شہریوں میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں رمضان شریف سے قبل ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا کیسکو کی جانب سے طویل علانیہ چودہ گھنٹوں کی لو ڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ فورسڈ لوڈ شیڈنگ کے نام پر بجلی بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے بجلی پندرہ سولہ گھنٹوں کے بعد جب بجلی فراہم کیا جاتا ہے تو ہر پانچ منٹ بعد بجلی ٹرپ کر جاتی ہے اور اب تو نہ دن کے اوقات میں بجلی فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی رات کو بجلی دستیاب ہو تی ہیں رمضان سے قبل لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے قلات کے شہریوں میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہیں قلات کے عوامی حلقوں شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈ نگ اور بجلی کی ٹرپنگ سے رمضان شریف میں قلات کے شہری کیسے اپنے عبادات کریں گے قلات میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی لو ڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے کیسکو کی جانب سے بجلی کی سولہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ فورسڈ لو ڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے بجلی کی بندش سے کاربار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں اب تو نہ دن کے اوقات میں بجلی فراہم کی جاتی اور نہ ہی رات کو بجلی دستیاب ہوتی ہے بجلی کی طویل بندش سے قلات کے شہریوں میں تشویش پھیلنے لگی ہیکہ رمضان المبارک کے آتے بجلی کی لوڈ شیدنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے تو رمضان کے دنوں میں لوگ اپنی نمازیں اور دیگر عبادات کیسے کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ قلات شہر میں شہری آبادی کو انتہائی کم بجلی کیا جانا قلات کے شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اگر کیسکو نے قلات کے تمام فیڈرز کو یکسان بجلی فراہم نہیں کیا اور فورسڈ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں تو کیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے