بلوچستان عوامی پارٹی اپنے تمام فیصلے مشترکہ طورپر کر تی ہے،سینیٹر سعید احمد ہا شمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے با نی سینیٹر سعید احمد ہا شمی نے بلو چستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی گروپ کے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی حمایت کے فیصلے کی تائید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بلو چستان کی سیا ست پر دور رس نتائج مر تب ہو ں گے، یہ بات انہوں نے بی اے پی کے پار لیمانی گروپ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں اپو زیشن کا سا تھ دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی اپنے تمام فیصلے مشترکہ طورپر کر تی ہے پارٹی کے قومی اسمبلی پار لیمانی گروپ نے مشاورت اور تمام صورتحال کا جائز ہ لینے کے بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں متحدہ اپو زیشن کا سا تھ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی بھر پور تائید اور حمایت کر تے ہیں اس فیصلے کے سیا ست پر دو رس نتائج مر تب ہوں گے،انہوں نے کہاکہ بی اے پی نے جو بھی فیصلہ کیا ہے اس میں صوبے اور ملک کے عظیم تر مفاد کو مد نظر رکھا گیا ہے مستقبل میں بھی پارٹی مشترکہ طورپر صوبے اور ملک کے مفاد میں فیصلے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے