عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا : فرخ حبیب کاٹویٹ

وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کردیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے