ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی و حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا عندیہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ نمائندوں کو بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو وزیراعلیٰ سندھ اور مشیر قانون سے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ نمائندوں کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی آج پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر صلاح و مشورہ کیا گیا ہے۔ق لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں گزشتہ شب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے