قلات،بے روزگاری کی شرح میں اضافہ،لیویز کی 278 اسامیوں کے انٹر ویو کیلئے 2300نوجوانوں نے حصہ لیا

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو گیا لیویز کی 278 اسامیوں کے انٹر ویو کے لئے 2300 سے زیادہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجون پہنچ گئے،نوجوانوں نے لیویز کی انٹرویو اور دوڑ اور دیگر ٹیسٹ میں حصہ لیا مگر لیویز پوسٹوں کے انٹر ویو کے موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات کا تبادلہ سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی،نوجوانوں کا خیال ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ کے بعد لیویز کی آسامیوں پر من پسند نوجوان بھرتی کی جائے گی اور غریب نوجوان ایک بار پھرملازمت سے محروم ہو جائینگے،تفصیلات کے مطابق قلات میں بے روزگاری اور مہنگائی کے ستائے 2300 سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان صرف 278 لیویز فورس کے اسامیوں پر انٹر ویو دینے کے لیئے لیویز کی دوڑ اور دیگر ٹیسٹس میں حصہ لیا ان نوجوانوں میں اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی تھے جو لیویز سپاہی کے لئے انٹر ویو میں شامل تھے،انٹر ویو میں شامل امیدواروں کا کہناتھا کہ انہوں نے کئی سرکاری اداروں میں انٹر ویو دیئے ہیں مگر ملازمت نہیں ملی اور انٹر ویو کے لیئے کاغز جمع کرتے کرتے اور ایج ہو رہے ہیں انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عین انٹر ویز کے وقت ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کرنے امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز کی انٹر ویوز کو اس سے قبل کئی بار منسوخ کیئے گئے ہیں مگر اس دفعہ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کرکے انٹر ویو کرنا کئی سوالات کو جنم دیا ہے انہوں نے کہا کہ خدشہ اس دفعہ بھی سابق ادوار کی طر ح من پسند نوجوانوں کے ملازمتیں مل جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے