31 مارچ کو شال میں ”بلوچستان ایجوکیشنل کانفرنس“ کا انعقاد کیا جائے گا،بی ایس او

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں 31 مارچ بروز جمعرات کو شال میں ”بلوچستان ایجوکیشنل کانفرنس“ کی انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگی جسکی ذمہ داریاں (جامعہ بلوچستان یونٹ) سنبھالیں گے۔ بلوچستان ایجوکیشنل کانفرنس میں مختلف تعلیمی، سماجی، جغرافیائی اور طلباء سیاست سے جڑے موضوعات پر پینل ڈسکشنز ہونگے کانفرنس میں آرٹ ایگزیبیشن اور (علم ئنا چراغ) تحریک کے تحت کتاب میلہ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف قومی اور بہترین لکھاریوں کی کتابیں موجود ہونگی جبکہ بلوچی اور براہوئی مشاعرہ جس میں بلوچستان بھر سے شاعر اور ادیب شرکت کر ینگے اور میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔بلوچستان ایجوکیشنل کانفرنس کی انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں علمی، ادبی اور سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، دانشور اور طلباء تنظیموں کے قائدین شرکت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے