ریکوڈک بلوچستان کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ ریکوڈک بلوچستان کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے وسائل کیلے 25 فیصد حصہ لینے میں جوکامیابی حاصل کی ہے وہ قابلِ ستائش امر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھاکہ ماضی کی حکومتوں نے ان ذخائر کی تلاش کے لیے 28 برس قبل ریکوڈک منصوبے کا آغاز کیا لیکن اس سے ملک کو کسی فائدے کے بجائے ناصرف 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا بلکہ سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کو نمٹانے کے لیے ثالثی کے دو بین الاقوامی اداروں میں مقدمہ بازی پر خطیر اخراجات بھی ہوئے ہیں۔۔ اور اس دوران  طور 5 ارب، 33 کروڑ 80 لاکھ آٹھ ہزار دو سو دو روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں جس سے نہ صرف صوبے،بلکہ کہ بلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع سے بھی محروم ہونا پڑا۔موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے نے ریکوڈک تنازعے کو ختم کرکے ملک اور صوبے 6 ارب ڈالر جرمانے سے بھی بچایا بلکہ اس سرمایہ کاری سے بلوچستان میں ملازمتوں کے 8 ہزار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا جو سونا، تابنا،و دیگر معدنیات ریکوڈک سے نکالے جاییگے یہ دینا بھر میں اعلیٰ ترین کوالٹی کی ہو گی 33 لاکھ 47 ہزار ایکٹر پر واقع اس منصوبے سے ایک اندازے کے مطابق روزانہ ہزار ٹن سونا اورتانبا نکالاجاسکتا ہے جس سے پسماندگی اور غربت کے شکار صوبہ بلوچستان کو سالانہ اربوں ڈالر آمدنی ہوسکتی ہیاور پاکستان بلوچستان کو مستقبل قریب بے پناہ فوائد ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے