پاکستان کی آزادی کے لیے ہمارے اباؤاجداد نے جوقربانیاں دی وہ نا قابل فراموش ہیں، مہر اللہ بادینی
قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) مہر اللہ بادینی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک گھنا چھاؤ کی مانند ہے 23مارچ 1940کو جو قرداد پیش کی گئی وہ در اصل وہی بیج تھا جو 1947کو پاکستان کی شکل میں پیدا ہوا ہے پاکستان کی آزادی اور خود مختیاری کے لیے ہمارے اباؤاجداد نے جو قربانیاں دی وہ نا قابل فراموش ہیں ہمیں چائے کہ ہم مملکت خداداد کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے تماتر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے آگے بڑھے محکمہ تعلیم کی جانب سے بہترین تقریب منعقد کرنے پر اساتزہ و آفیسرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ کونسل ہال میں محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء طالبات کی جانب سے تقاریر ملی نغمیں اور ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد وصول کئے تقریب سے ڈویژنل ڈائیریکٹر ایجوکیشن بلال احمد کاکڑ مجیب الرحمان نیچاری و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایف سی کرنل اسجد بگٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے بڑوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اپنے اس خوبصورت ملک کو مزید ترقی دینے خوش حال بنانے اور دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر قربانی کے ہمہ وقت تیار رینا چائے تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے طلباء و طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے جبکہ ایف سی کرنل اسجد بگٹی کی جانب سے تقریب میں حصہ لینے والی طلباء و طالبات کے حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔