کوئٹہ میں بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز2022 کا انعقاد کیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز 2022 کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ اور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سر فرا ز علی، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں 48 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا، ایکسیلنس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے گئے،ایوارڈز پانے والوں کا تعلق فن و ثقافت، کھیل، تعلیم و تدریس، سائنس اور ٹیکنالوجی، طب، سماجی خدمت، افواج اور نفاذِ قانون کے شعبوں سے تھا،تقریب میں بلوچستان پر خصوصی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی،دلکش لیزر شو نے ناظرین کو محظوظ کیابلوچستان کی ثقافت کے خوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، تقریب میں بلوچستان کے آلاتِ موسیقی کو یکجا کر کے ترتیب دیا گیا سازِ آہنگ لوگوں کو بہت پسند آیابخشی برادرز اور خماریان بینڈ کی دلکش پرفارمینس،معروف گلوکار عارف بلوچ اور شاہ جہان داؤدی نے نغمے پیش کئے،میزبانی کے فرائض نورالحسن، شفا یوسفزئی، ماریہ خان اور کاشف بلوچ نے سر انجام دئیے،گل بہار بلوچ اور ساتھیوں نے شاندار بلوچی رقص پیش کیا،ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمینس نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔