بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا نیو ٹی وی اورنئی بات اخبار کے سرکاری اشتہارات کی بندش کی مذمت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اشتہارات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے جیسے مزدور کش اقدامات کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم۔ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج تک کوئی بھی حکمران اپنی گرتی ہوئی حکومت اشتہارات بند کرکے نہیں بچاپایا ہے، حکومت اگر سمجھتی ہے کہ نیو ٹی وی اور نئی بات نے کہیں صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے لئے فورم موجود ہیں، اس طرح اشتہارات بند کرکے میڈیا کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیو ٹی وی اور نئی بات اخبار کے اشتہارات فوری طور پر بحال کئے جائیں اور صحافی اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔