پی پی ایل نے زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے

کوئٹہ:پی پی ایل نے زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے، زیارت بلاک ون سے 800 بیرل یومیہ پیدوار ہوگی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے زیارت بولان بلاک ون میں خام تیل کی پہلی دریافت کی ہے، بلاک ون میں پی پی ایل نے 9 نومبر کو کام کا آغاز کیا تھا۔پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی زیارت میں خام تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے آگاہ کردیا۔پی پی ایل کے مطابق جانچ میں 800 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے ہیں، پی پی ایل نے اٹک ریفائنری سے خام تیل کی فروخت کا معاہدہ بھی کرلیا۔زیارت بلاک ون میں ماری پیٹرولیم کے 60 فیصد اور پی پی ایل کے 40 فیصد شیئرز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے