وزارت ہو یا نہ ہو اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،میر سلیم خان کھوسہ
مانجھی پور (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ وزارت ہو یا نہ ہو اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں علاقائی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری ہے عوام کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مانجھی پور کے یوسی خدائیداد سے تعلق رکھنے والے عمرانی کھوسہ برادری کی شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر کیا شمولیت اختیار کرنے والوں میں معززین حاجی میر حسن کھوسہ۔ محمد اعظم کھوسہ۔ ڈاکٹر گلزار احمد خان کھوسہ۔ نور احمد کھوسہ۔ بقاء محمد کھوسہ۔ طارق علی۔ منظور احمد ودیگر نے میر سلیم خان کھوسہ کے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔ رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اس موقع پر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور میں تمام اقوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں آج عمرانی کھوسہ برادری نے جو مجھے عزت بخشی ہے میں ان کا شکر گزار ہوں اور ان کے جائز مسائل کے لئے دن رات کوشاں رہوں گا اور میری ضلع صحبت پور میں تمام اسکیمات اجتماعی نوعیت کے ہیں جس سے ضلع بھر کی عوام کو فائدہ حاصل ہوگا میرا ضلع صحبت پور میں میگا پروجیکٹ کشمور روڈ کے مکمل ہونے سے تینوں صوبوں کی عوام کنیکٹیٹ ہو جائے گی اور روزگار کے نئے موقع میسر ہونگے اس شمولیت پروگرام میں صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ کے ساتھ معروف زمیندار میر ثناء اللہ خان کھوسہ حاجی یار محمد خان کھوسہ ودیگر معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے بعد ازاں محمد اعظم خان کھوسہ نے میر سلیم احمد خان کھوسہ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔