ریکوڈک پراجیکٹ بلوچستان کیلئے اکنامک گیم چینجر ثابت ہوگا،میراعجاز خان سنجرانی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر و بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائزر رخشان میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ریکوڈک پروجیکٹ اس خطے کے لئے اکنامک گیم چینجر ثابت ہوگا کیونکہ پروجیکٹ کے شروع ہونے سے علاقے میں سات آٹھ ہزار مستقل اور تقریبا پچیس ہزار بالواسطہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے سے روزگار کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرک گولڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع بیرک گولڈ کے سی ای او سمیت سول و فوجی آفیسران،قبائلی وسیاسی عمائدین موجود تھے،انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پروکیورمنٹ کے مواقع پیدا ہونے کی وجہ سے کاروباری حضرات کنٹریکٹرز، مقامی فرم بھرپور فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے انویسٹ ہوجائیں گے جس سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد نوکنڈی اور ملحقہ علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور لوگوں نے دو رکعت شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے انہوں نے کہا کہ ماضی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جو غلطیاں ہوئے اب ان غلطیوں کو نہیں دھرایا جائیگا بلکہ ہم سب کو ملکر کمپنی کو کامیابی کی جانب لے جانا ہے تاکہ اہل بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوں انہوں نے کہا کہ لوکل ڈیولپمنٹ کمیٹی جو بنایا جائیگا اس میں زیادہ سے زیادہ لوکل لوگوں کو نمائندگی ملنا چائیے اور ساتھ ہی ساتھ کمیٹی میں ایک ایک آفیسر ایف سی،آرمی اور ڈپٹی کمشنر کو بھی شامل کیا جائیں تاکہ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے جو بھی فیصلے ہونگے اسی کمیٹی کے توسط سے ہوں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر نوکنڈی سے ہونا چائیے کہ وہاں پہ کیا کیا فیصلے لیے اور کیے جاتے ہیں تاکہ یہ کمیونٹی کو معلوم ہوں کہ لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ چونکہ علاقے میں نوجوان آبادی 65 فیصد کے لگ بھگ ہے لیکن تعلیم کے مواقع نہ ہونے اور غربت کی وجہ سے یہ انسانی وسائل ضائع ہو رہے ہیں اس لئے علاقے میں ایک منرل یونیورسٹی کا قیام نہ صرف انسانی وسائل کی فروغ کے لئے ضروری ہے بلکہ خود پروجیکٹ کو ترقی تربیت یافتہ افراد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے پروجیکٹ کے ذمہ داروں سے کہا کہ اس علاقے میں صحت کی سہولیات ناپید ہیں اور مریضوں کو یہاں سے 600 کلومیٹر دور کویٹہ لے جانا پڑتا ہے اس لیے ضروری ہے نوکنڈی میں ایک سہولت سے لیس اسپتال کا قیام بھی عمل میں آئیانہوں نے کہا کہ ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفائنری کا قیام بھی عمل میں لایا جائے جس سے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہونگے اور دوسری طرف کمپنی کو ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے بھی فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ریکودیک کو معاشی تبدیلی کا عظیم پیش خیمہ اس لیے قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پروجیکٹ سے ٹیکس اور شئیرز کی مد میں صوبے کے ریونیو بڑھے گی انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے جو کام ہوگا اس میں مقامی لوگوں کی شراکت داری ضروری ہے تاکہ ترقی کا عمل پائیدار اور علاقے کی حقیقی ضروریات کے مطابق ہوں انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں مزدوروں سے لے کر بلائی پوسٹوں تک مقامی لوگوں کو ترجیح اور فوقیت دینا چاہیے انہوں نے منصوبے کو شروع کرنے پر اس مسئلے کو حل کرنے سے وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کمانڈر بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ سے بلوچستان خصوصا ضلع چاغی میں ترقی و خوشحالی کا آغاز ہوگا اور یہاں کے لوگوں کی مشکلات و مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔