وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان پسما ندہ علاقوں کی ترقی کا پیش خیمہ ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وچیئرپرسن کیوڈی اے بشریٰ رند نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان خصوصاً پسما ندہ علاقوں کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔ گوادر کی اہمیت بین الاقوامی طور پر سب کے سامنے عیا ں ہوچکی ہے۔اور اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقی کا عمل وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں جاری ہے، اور ابھی تو صرف ابتد اء ہے ہم دیکھیں گے کہ حکومت کے فیصلے آنے والے وقت میں ترقی کی نوید سناتے ہوئے ہمارے سامنے ہونگے وفاقی حکومت کا تعاون وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی مرہون منت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کو اہمیت دیتے ہوئے بلوچستان کے پسما ندہ علاقوں کو صوبے کے دیگر علاقوں کے برا بر اہمیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم کے اعلان کردہ پروجیکٹس جہاں اُن علاقوں کیلئے مفید ہونگے۔ بلکہ ان کے اثرات صوبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں رونما ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے