جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار شاہ زین بگٹی کو دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار پارٹی کے مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو دے دیا،پیر کو جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں مرکزی سینئر نائب صدر نور اللہ وطن دوست کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی ابراہیم لہڑی سمیت کابینہ اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں کابینہ کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں پارٹی کی مرکزی کابینہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے حتمی فیصلے کا اختیار پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو دینے کا فیصلہ کیا کابینہ نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو اختیار دیا کہ وہ پارٹی کے دیگر صوبوں کے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے جس کے بعد فیصلے سے حکومت کو آئندہ 48گھنٹوں میں آگاہ کیا جائیگا،واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی حکومتی اتحادی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان سے تعاون مانگا گیا تھاجس پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے حکومت سے فیصلے کے لئے وقت مانگا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے